نئی دہلی،21جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی انفارمیشن ٹرانسمیشن وزیر مملکت راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے کانگریس صدر راہل گاندھی کی جملہ اسٹرائک والے تبصرہ کو لے کر ان پر سخت حملہ کیا ہے۔
مسٹر راٹھور نے ہفتے کو ٹویٹ کر کہاکہ مسٹر گاندھی نے سرجیکل اسٹرائک کو جملہ اسٹرائک کہا ہے۔ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرسرحد کی حفاظت کر رہے فوجیوں کے لئے اس طرح کے الفاظ کا استعمال کرنا شرمناک ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی تحریک عدم اعتماد کا جواب دیتے ہوئیسرجیکل اسٹرائک کو لے کر مسٹر گاندھی پر جمعہ کو حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اس طرح فوج کی توہین نہیں کرنی چاہئے۔
اس دوران کانگریس لیڈروں نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے جملہ اسٹرائک کی بات مسٹر مودی کی طرف سے کیے گئے جھوٹے وعدے کے لئے کہی تھی اور فوجیوں کے خلاف کچھ نہیں بولا تھا۔